ورلڈ کپ 2015ء ،تیسرے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

جمعہ 20 مارچ 2015 08:08

ورلڈ کپ 2015ء ،تیسرے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ..
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی آج کی پچ گزشتہ دو میچز کی پچز سے مختلف ہے اور انہیں اس پچ سے زیادہ ریورس سوئنگ ہونے کی امید نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا گیا ہے ۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ وہ اس پچ پر پہلے باؤلنگ کرنے پر بھی بہت خوش ہیں ، آسٹریلین ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور پیٹ کمننز کی جگہ ہیزل ووڈ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :