Live Updates

تحریک انصاف کا صولت مرزا کے بیان کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفی کا مطالبہ ،

گورنر کے عہدے کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے،شیریں مزاری

جمعرات 19 مارچ 2015 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تحریک انصاف نے صولت مرزا کے بیان کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے استعفی کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گورنر کے عہدے کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے ۔ صولت مرزا کے بیان کے بعد عشرت العباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کا بیان پر تحقیقات مکمل کر کے جلد عوام کے سامنے لائی جائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات