رطانوی آرمی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سرکولس کارٹر کا پاک آرمی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ون ٹو ون ملاقات، دونوں رہنماؤں کا پاک برطانیہ کے باہمی امور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال ،

برطانوی ہم منصب کو پاک آرمی کے آپریشنل اور تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ، برطانیہ کے آرمی چیف کی یادگار شہداء پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

جمعرات 19 مارچ 2015 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) برطانوی آرمی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سرکولس کارٹر کا پاک آرمی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانوی ہم منصب کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

جنرل کرکولس کارٹر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ہے آئی ایس پی آڑ کے مطابق جمعرات کے روز برطانیہ کے چیف آف آرمی سٹاف نے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے آرمی ہیڈکوارٹر کے دورے کے درمیان برطانیہ کے آرمی چیف اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ کے باہمی امور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا ہے برطانوی ہم منصب کو پاک آرمی کے آپریشنل اور تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے بعد ازاں برطانیہ کے آرمی چیف جنرل سرکولس کارٹر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ہے ۔

۔