سا نحہ بلد یہ ٹا و ن کیخلا ف نیشنل لیبر فیڈریشن اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی ر یلی،

سانحہ بلد یہ ٹاون کی جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر لا یا جا ئے،ملوث افر د کو گر فتار کر کے قرار واقعی سزادی جا ئے، بھتہ خوروں نے 259 مزدوروں پر کیمیکل پھینک کر زندہ جلایا، تین سال بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ حکمرانوں نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مر کزی صدر شمس الرحمان سو اتی ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان اور دیگر مزدور رہنماؤں کا خطاب

جمعرات 19 مارچ 2015 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مر کزی صدر شمس الرحمان سو اتی نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بلد یہ ٹاون کی جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر لا یا جا ئے اور اس میں ملوث افر د کو گر فتار کر کے قرار واقعی سزادی جا ئے جبکہ واقع میں شہید ہو نے والے افرد کے لو احقین مالی امداد دی جا ئے ،انھوں نے کہا سابقہ اور مو جو دہ حکمرانوں نے کراچی کو بھتہ خوروں ، دہشت گردوں کے حوالے کر رکھا ہے جو معصوم عوام کے خون سے ہو لی کھیل رہے ہیں ۔

کر اچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور گز شتہ 25سالوں سے اس شہر پر دہشت گردوں اور ٹا رگٹ کلرز کا قبضہ ہے اور انھیں بھتہ خو روں نے بلدیہ ٹاون کراچی میں 25افراد کو زندہ جلا دیا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سا نحہ بلد یہ ٹا و ن کے خلا ف نیشنل لیبر فیڈریشن اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی ر یلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان،نیشنل لیبر فیڈریشن اسلام آباد ،راولپنڈی کے صدر ثقلین بھٹی ، مجید عباسی ، ایوب خان ، عبدالمجید شنواری ، یعقوب بٹ، شاہد خان اور دیگر مزدور رہنماؤں نے خطاب کیا ۔

شمس الرحمان سو اتی نے کہا کہ بھتہ خوروں نے 259 مزدوروں پر کیمیکل پھینک کر زندہ جلایامگر تین سال بعد جے آئی ٹی کی آنے والی رپورٹ کو بھی حکمرانوں نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ انھوں نے کہا نیشنل لیبر فیڈریشن 6کروڑ مزدور 259 مظلوم شہدا کے خون کی وارث ہے ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان نے کہا کہ قومی سلامتی اور خود مختار ی کی قیمت پر ایم کیو ایم کو سیاسی اتخاد ی بنانا ملک کے ساتھ غداری ہے حکمران مزدورں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں انھوں نے کہا سیاسی جماعتوں کو لندن ڈیکلریشن کے تحت اپنے عہد کی پاسداری کرنی چاہیے اور ایم کیو ایم کو ایک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اتحاد نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی انہیں حکومت میں شامل کرنا چاہیے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے نیشنل لیبر فیڈریشن راولپنڈی اسلام آباد کے صدر ثقلین بھٹی نے کہاحکمران حکو متوں اور اپنے مفادات کی خا طر بھارتی ایجنٹوں اور دہشت گردوں کی سر پر ستی کر تے ہیں جس کی وجہ سے روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ۔