صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل چیف سہیل امان کی ملاقات،

پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 19 مارچ 2015 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل چیف سہیل امان نے ملاقات کی ہے جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کے روز پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے کے بعد صدر ممنون حسین سے ملاقات کی ہے اس موقع پر صدر ممنون حسین نے ایئرچیف مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سہیل امان پاک فضائیہ کو موثر ادارہ بنانے میں کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :