وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ،

فوج کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشن ضرب عضب پر بات چیت سندھ میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے بات چیت، صولت مرزا کے بیان کے بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،شہر قائد میں استحکام لے کر آئیں گے،نواز شریف

جمعرات 19 مارچ 2015 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشن ضرب عضب پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سندھ میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی دنووں رہنماؤں نے صولت مرزا کے بیان کے بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ شہر قائد میں استحکام لے کر آئیں گے جنگ اندرونی ہو یا بیرونی ہم ملک میں امن لے کر آئیں گے ۔