مصر کے سفیر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات ،

دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور

جمعرات 19 مارچ 2015 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مصر کے سفیر سعید محمد السید ھندام نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جمعرات کے روز ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران خواجہ محمد آصف نے مصر کو اسلامی دنیا کا رہبر ملک قرار دیا اور کہا کہ مشترکہ مذہب اور اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں دفاع سمیت تعلیم ، تربیت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

مصری سفیر نے اس موقع پر کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصر اور پاکستان دونوں کو دہشت گردی کے مسائل کا سامنا ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان کے طریقہ کار کو سراہا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مسلح افواج اس لعنت سے بہادری سے نمٹ رہی ہیں اور مشترکہ آپریشنز کامیاب ثابت ہو رہے ہیں مصری سفیر نے خطے کی سیکیورٹی کے لئے پاکستان اور مصر کو اہم ممالک قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملک سیکیورٹی کے ستون ہیں اور دنیا کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :