سیاسی صورتحال پر مکمل خاموشی، ایم کیو ایم کو موجودہ حالات میں سندھ حکومت میں شامل نہ کیا جائے ، زرداری کو اہم رہنماؤں کا مشورہ

جمعرات 19 مارچ 2015 22:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو اہم رہنماؤں نے ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی صورتحال پر مکمل خاموشی اختیار رکھنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ زیادہ تر ارکان نے آصف علی زرداری کو مشورہ دیاہے کہ ایم کیو ایم کو موجودہ حالات میں سندھ حکومت میں شامل نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو زیادہ تر ارکان نے ایم کیو ایم کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور بعض ارکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہتر ہوگا کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل نہ کیا جائے ۔ اس حوالے سے تمام تر اختیارات بھی آصف علی زرداری نے دیئے ہیں کہ وہ جو بھی فیصلہ کرینگے اس پر عمل کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :