جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ، مولانا یوسف شاہ،

مدارس کیخلاف حکومتی پروپیگنڈے بے بنیاد ہیں، آہستہ آہستہ قوم پر واضع ہو رہا ہے اصل دہشت گرد کون ہے ،صوبائی صدر جے یو آئی (س) کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 19 مارچ 2015 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(س)کے صوبائی صدر مولانا سیدمحمد یوسف شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت سٹی پشاور کے دفتر میں ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمد اسرائیل کے علاہ ضلعی امیر مولانا عبدالحسیب حقانی ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آئندہ جمعرات کو ضلع پشار کے مجلس عمومی کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ پشار میں منعقد ہو گا جس میں صلع پشارور کے تمام کے پی کے کی سطح پر امیدواران کا فیصلہ کیا جائیگامولانایوسف شاہ نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ رات دن ایک کر کے بلدیاتی انتخابات کیلئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کریں مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ مدارس کیخلاف حکومتی پروپیگنڈے بے بنیاد ہیں آہستہ آہستہ قوم پر واضع ہو رہی ہے کے اصل دہشت گرد کون ہے کراچی کو کس نے جلایا ملک میں امن وآمان کو کس نے تباہ کیا عسکری اداریں بلا تفریق کراچی میں گرفتاردہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اجلاس میں PK8 مولانا عبدالحسیب حقانی PK7 شیخ آمین جان PK9 مولانامفتی ظفر حقانی PK1,2,3 ناصر خان ایڈوکیٹ ، عارف معاویہ، اشفاق صراف محمد ایوب ڈیروی PK6 مفتی سید حیاتفاروقی PK5 مفتی ابرار حقانی کے ذمہ داران ہونگے جو آئیندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے