صولت مرزا کے سنسنی خیز انکشافات نے ایم کیو ایم کی قیادت کیلئے بدترین پریشانی پیدا کردی ،

پی پی پی نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ موخر کردیا

جمعرات 19 مارچ 2015 22:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) مچھ جیل میں پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کی سزا جمعرات کی علی الصبح موخر کردی گئی اور جمعرات کی شام پی پی پی نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ۔

(جاری ہے)

سزائے موت پانے کے منتظر صولت مرزا کے سنسنی خیز انکشافات نے ایم کیو ایم کی قیادت کیلئے بدترین پریشانی پیدا کردی ہے ایم کیو ایم ابھی پوری طرح آپریشن 90 کے صدمے سے سنبھلنے نہیں پائی تھی کہ اسے صولت مرزا کے دل ہلا دینے والے انکشافات کی بازگشت نے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ جمعرات کی صبح صولت مرزا کی پھانسی موخر ہونا اور جمعرات کی شام ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت موخر کرنا ایک دن میں دو بڑی سیاسی خبریں ثابت ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :