آصف زرداری کے کہنے پر قتل کرتا تھا : عزیر بلوچ کا انکشاف

جمعرات 19 مارچ 2015 22:38

آصف زرداری کے کہنے پر قتل کرتا تھا : عزیر بلوچ کا انکشاف

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے کارکن اور سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے بعد لیاری گینگ وار کے سربراہ اور انٹرپول کی حراست میں قید عزیر بلوچ نے بھی قتل کی وارداتوں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امات کے حکام کو بیان دیتے ہوئے عزیر بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا تھا جبکہ کئی مرتبہ پیپلز پارٹی کے رہنماءذوالفقار مرزا ، شرجیل انعام میمن اور اویس مظفر ٹپی کے کہنے پر بھی بہت سے قتل کیے۔

عزیر بلوچ نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماءانہیں قتل کرنے کے لیے براہ راست احکامات دیتے تھے جبکہ انہوں نے قتل کی جتنی بھی وارداتیں کی وہ انہی کے کہنے پر کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :