پشاور، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس و یوتھ آفیئر ز کے زیر اہتمام ایڈوینچر سپورٹس کاانعقاد
جمعرات 19 مارچ 2015 22:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس و یوتھ آفیئر ز کے تعاون سے پاک خیبریوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وینچر دی ایڈوینچر پروگرام کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ، پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا یوتھ کا ملم جبہ سکینگ فیسٹول ایڈوینچر سپورٹس میں خصوصی شرکت، سکینگ مقابلوں میں خواتین کیٹگری میں اروبا نے پہلی ، نذرانہ نے دوسری اور وجیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میل میں مبشر اسلام نے پہلی راخیل نے دوسری اور ارشد عالم نے تیسری پوزیشن حاصل اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ آفیئر ارشد حسین مہمان خصوصی تھے ۔
ان کے ہمراہ چیئر مین پاک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن عمیر جمال ،صدر مبشر اسلام سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس و یوتھ آفیئرز کے تعاون سے پاک خیبریوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وینچر ڈی ایڈوینچر پروگرام کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کے30 سے زائد نوجوانوں نے ملم جبہ سکینگ فیسٹول میں شرکت کی جہاں پر ان کو پہلے روز سکینگ کی حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی جس کے بعد ان کے آپس میں مقابلے کرائے گئے جس میں خواتین کیٹگری میں اروبا جبکہ میل میں مبشر اسلام نے کامیابی حاصل کی ، پروگرام کے دوسرے دن ان تمام ممبرز کو چار گروپس میں تقسیم کیاگیا اور ڈرامہ تھیٹر کے مختلف تھیم پر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس میں دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوانوں کا کردارتھیم نے پہلی پوزیشن ، خواتین کی ایجوکیشن نے دوسری اور سوشل میڈیا سکینڈل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.