سرکاری ٹی وی میں پرائم ٹائم سے بلوچی پروگرام کا وقت ختم کرنے کی مذمت کر تے ہیں،بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعرات 19 مارچ 2015 22:27

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان ٹیلی وژن میں پرائم ٹائم سے بلوچی پروگرام کا وقت ختم کرنے کی مذمت کر تے ہیں اور وفاقی حکوم ت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں ان خیا لات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر احسان علی کھوسہ ، مرزا خان مینگل ، ایڈوکیٹ جہان علی بلوچ ، دلشاد احمد کھوسہ رحیم داد مینگل ا صغر علی بادینی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص لابی بلوچستان اور بلوچوں کے مفادات کے خلاف ہر سطع پر نقصان پہنچاتی رہی ہے پاکستان کی مختلف زبانوں پر مشتمل پاکستان ٹیلی وژن میں پرائم ٹائم کے تحت مختلف زبانوں کے پروگرام پیش کیئے جاتے ہیں حالیہ دنوں میں اس سے بلوچی زبان کے پروگر ام کو ختم کیا گیا جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچی زبان کے خلاف یہ ایک سازش ہے اور اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھایا جائے گا انہوں نے ایم ڈی پی ٹی وی اور وزیر اطلات سمیت پیمراکے ذمہ داران سے پرا ئم ٹائم سے بلوچی پروگرام کے وقت کو پھر سے شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا

متعلقہ عنوان :