ڈیرہ مراد جمالی ، مسلح ڈاکوؤں نے زائرین سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لو ٹ لیا

جمعرات 19 مارچ 2015 22:18

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) نصیرآباد کے علاقے گنداواہ لنک روڈ پردرجنوں مسلح ڈاکوؤں نے حضرت سید چیزل شاہ کے عرس فتح پور کے درجنوں زائرین سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لو ٹ لیا گیا پولیس اور لیویز فورسز میں تین روز گزرنے کے باوجود حدود کا تعین نہ ہو سکا زائرین لوٹتے رہے ڈاکوؤں کے وارے نہارے ہو گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوفی بزرگ حضرت سید چیزل شاہ کا تین روزہ عرس جھل مگسی کے شہر فتح پورمیں نہایت عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے جس میں بیرون ملک سمیت اندرون ملک سے بڑی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں گزشتہ روز نوتال پولیس تھانہ منجھو شوری پولیس تھانہ اور ضلع کچھی ضلع جھل مگسی لیویز فورسز کی حدود میں اچانک درجنوں مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں گنداواہ لنگ روڈ نکل آئے چین لگا کر بیس موٹر سائیکلوں دومسافر ویگن ایک ٹرک ایک پک اپ میں سوار درجنوں زائرین جو فتح پور آ جا رہے کہ گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی پچاس موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کے بعد تینوں اضلاع کی پولیس لیویز فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم حدود کا تعین نہ ہو سکا اس دوران زائرین لوٹتے رہے ڈاکوؤں کے وارے نہارے ہو گئے واقعہ کے خلاف زائرین نے لیویز فورسز اور نصیرآباد پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی مسروقہ سامان برآمد ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :