پشاور کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں مکمل ہیں، کاشف اعظم

جمعرات 19 مارچ 2015 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترجمان وسابق صوبائی وزیر کاشف اعظم چشتی نے میڈیا سنٹر نشترآباد سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جماعت اسلامی پشاور کی تیاریاں مکمل ہیں پشاور کے 92یونین کونسل اور ویلج /نیبر ہوڈ کونسل میں اُمیدواروں کے چناؤ کا عمل آخری مراحل میں ہے اور ٹاؤن ، زونل نظم نے متوقع اُمیدواروں کی فہرست ضلعی نظم کو جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانچ اپریل سے شروع ہونے والے عوامی رابطہ مہم میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا جائے گااور جماعت اسلامی کا اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچائے جائے گا اور عوام کے سامنے کرپشن سے پاک اور ایک دیانتدار قیادت کو پیش کیا جائے گا اسی سلسلے میں 21سے 22مارچ تک تمام عہدادروں اور اُمیدواروں کے لیے جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخواہ کے مرکزاسلامی میں تربیت گاہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے امیر جماعت اسلامی وسنیٹیر سراج الحق ، مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :