دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد امت مہم شروع کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، قاری عطاء اللہ مسلم

جمعرات 19 مارچ 2015 21:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء )جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما قاری عطاء اللہ مسلم ،زاہدا ختر بلوچ نے مدارس کی ملک گیر تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ کی جانب سے آج کا نفسی نفسی ،تعصب ،نفرت ختم کرنے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد امت مہم شروع کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے درمیان جب بھی اتحاد قائم ہوگی توامت یکجا ومتحد ہوکر دشمن کی سازش کا ناکام بنائیں گے جمعیت طلبہ عربیہ نے امت کے دل کی آوازپر لبیک کہہ کر اتحاد امت مہم شروع کر دیا ہے ۔

انہوں نے ”اتحاد امت مہم“ کو امت کی برائیوں مشکلات سے نجات کا ذریعہ قراردیتے ہوئے کہا کہ قوم آپس کی معمولی معمولی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کام کریں امت کے درمیان اختلافات نے بہت نقصان پہنچایا مدارس کے طلبہ ہر محاذ پر اتحاد کی دعوت عام کریں انشاء اللہ اس کے دورس نتائج نکلیں گے دشمن آج امت کے درمیان قومیت ،مسلک اور رنگ وزبان اور نسل کی بنیاد پرتفریق پیدا کرکے اپنی مذموم سازشوں و منصوبوں کوکامیاب بنارہے ہیں امت کی اختلاف کا فائدہ اسلام وملت دشمن اُٹھا رہے ہیں جماعت اسلامی اور جمعیت طلبہ عربیہ ملکرقوم کویکجا ومتحد کر رہے ہیں تاکہ اتحاد ویکجہتی کا سفر کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

جمعیت طلبہ عربیہ کے مدارس ودیگر شعبہ جات میں جو نوجوان ہیں وہ اپنی صلاحیتوں اورعلم کو بروئے کارلاکر عدل وانصاف کی اسلامی حکومت قائم کریں ملک جب تک اسلامی نہیں بنے گا اس وقت تک اتحاد ویکجہتی کی جدوجہد بھی رنگ نہیں لائیگی جمعیت طلبہ عربیہ اس اہم اسلامی نظریاتی مہم شروع کرنے پرمبارک باد کے مستحق ہیں ۔