جماعت اسلامی کوئٹہ کی ضلعی شوریٰ کااجلاس،تنظیمی حوالے سے آئندہ لائحہ عمل ومنصوبہ بندی پر مشاورت اور فیصلے کئے گئے

جمعرات 19 مارچ 2015 21:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے ضلعی شوریٰ کااجلاس الفلاح ہاؤس میں زیر صدارت امیر ضلع مولاناعبدالکبیر شاکر منعقدہوا اجلاس میں کوئٹہ کی تنظیمی سیاسی علاقائی صورتحا ل ،امن وامان ،حکومتی غفلت شہریوں کے مسائل پرگفتگو ،تنظیمی حوالے سے آئندہ لائحہ عمل ومنصوبہ بندی پر مشاورت اور فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں مولانا عبداللہ ہاشمی ، مفتی محمود احمد ،اعجاز محبوب ،میر غلام رسول محمد شہی ، اعجازاحمد عاجز،محمد حلیم حماس ودیگر نے شرکت کی ۔مولانا عبدالکبیر شاکر نے خطاب میں کہا کہ صوبائی دارالحکومت کا کوئی ولی وارث نہیں امن وامان ،سٹریٹ کرائمز بڑھ گیے ہیں برساتی نالوں کی تعمیر پر کروڑوں خرچ کر دیے مگر اب ایک سال کے اندر ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں تعلیمی اداروں کی صورتحال بھی گھمبیر ہیں سرکاری ہسپتال میں گولی تک دستیاب نہیں ۔سرکاری تعلیمی اداروں کو بدنام وناکام بنانے کی وجہ سے غریبوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند ہوگیے ہیں اشیاء خورونوش کی قیمتیں صرف مقرر کیے جاتے ہیں ۔صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مین شاہراہیں کچرہ دان بن گیے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں اگر وہ بھی پچھلی لوکل حکومت کی طرح ناکام ہوئے تو صوبائی دارالحکومت بھی دیہات او رپسماندہ گاؤں بن جائیگا گوادر کاشغر روڈ کوئٹہ سے گزار کر یہاں کے عوام کو بھی ترقی کے دوڑ میں شامل کیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے مفاد ،حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کی جائیگی۔