ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا بے نظیر ہسپتال کے مردانہ سرجیکل وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے پر تشویش کااظہار

جمعرات 19 مارچ 2015 21:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں گزشتہ روز سرکاری اوقات کار کے دوران بے نظیر ہسپتال کے مردانہ سرجیکل وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اوقات کار کے دوران اس طرح کے واقعات کارونما ہونا ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہی کی نشاندہی کرتاہے۔واقعہ کے نتیجے میں کوئی بڑا سانحہ بھی رونما ہوسکتا تھا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ آگ لگنے کے واقعے کے بعد انتظامیہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ فوری ہنگامی اقدامات کے ذریعے ہسپتال کے دیگر شعبوں میں موجود ایسے اشیاء جس سے واقعات کے دوبارہ رونما ہنے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں کی جانچ پڑتال کرتے اور ہسپتال کو کسی اور قسم کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کاروائی کرتے۔مگر اس مرتبہ بھی گزشتہ سال جب ایم ایس کے دفتر کو آگ لگی تھی اور آگ لگنے کے نتیجے میں پورا دفتر تباہ ہوگیا تھا،کی طرح اس واقعے پر بھی پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی بیان میں کہا گیا کہ ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعات کی انکوائری کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :