کوہاٹ،مہلک ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑ ی گئی،

انڈس ہائی وے پر علاقہ غیر سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ سمگل کرنیوالے ملزم کو موٹر کار سمیت گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 21:38

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مہلک ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑ ی گئی ،انڈس ہائی وے پر علاقہ غیر سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ سمگل کرنیوالے ملزم کو موٹر کار سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ غیر درہ آدم خیل سے اسلحہ بھری گاڑی کے کوہاٹ میں داخل ہونے کی اطلاع پر ضلعی پولیس چیف محمد صہیب اشر ف نے شہر میں غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کا حکم جاری کر دیا جس پر کوہاٹ کی تحصیل لاچی پولیس نے صوبائی دارالحکومت کو جنوبی اضلاع اور سندھ سے ملانے والی اہم شاہراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران درہ آدم خیل کی طرف سے آنے والی ایک مشکوک موٹر کار نمبر سندھ V.8797 کو تلاشی کی غرض سے رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم رکنے کی بجائے گاڑی میں سوار ڈرائیور نے رفتار مزید بڑھا دی جسے پولیس نے تعاقب کے دوران گھیرے میں لے لیااور مزاحمت کے بعد ملزم انعام اللہ ولد محمدحیات ساکن ما ما خیل نورنگ لکی مروت کو حراست میں لیکر موٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پکڑے گئے اسلحہ میں 6 سب مشین گن،3 وائپر ریپیٹر،9 پستول ،18 اسلحہ میگزین اور 3500 مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔پولیس تھانہ لاچی نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ لاچی میں مقدمہ در ج کرکے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا ۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اسلحہ علاقہ غیر درہ آدم خیل سے مقامی شہر اور دوسرے اضلاع کو منتقل کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :