سپریم کورٹ نے ناقص فیصلے پر سزائے موت کے قیدی کی اپیل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو واپس بھیج دی

جمعرات 19 مارچ 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے ناقص فیصلے پر سزائے موت کے قیدی کی اپیل چیف جسٹس سندھ ہائی کو واپس بھیج دی سپریم کورٹ میں مدعی مقدمہ روبن مسیح نے درخواست دائر کی تھی کہ دانیال مسیح عر ف ڈینی نے دوہزار چھہ میں نعیم مسیح کو قتل کیا تھا ٹرائل کورٹ میں اسے سزائے مت دی گئی تھی لیکن جب اپیل سندھ ہائی کورٹ گئی تو وہاں اس کی سماعت جستس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی اور اوپن کورٹ میں اپیل مسترد کرنے کا کہا لیکن جب تحریری فیصلہ آیا تو اس میں سائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا جو کہ غلط عمل ہے درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جستس امیر ہانی مسلم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دورکنی بنچ نے کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو واپس بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس درخواست کو کسی اور بنچ کو دیا جائے کیونکہ صرف سپریم کورٹ کو اختیار ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرسکے