کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان لاشاری قتل کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی

جمعرات 19 مارچ 2015 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان لاشاری قتل کیس کی سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کردی سلمان لاشاری قتل کیس کی سماعت انسداد دہت گردی کی عدالت میں ہوئی جہاں ملزم سلیمان ابڑو کی جانب سے اسد اللہ ایڈوکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایا اور موقف اختیار کیا کہ ان کو کیس کا جائزہ لینا ہے لہذا مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :