سندھ ہائی کورٹ کا ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن کی گمشدگی کیس میں سیکٹر ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

جمعرات 19 مارچ 2015 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن کی گمشدگی کیس میں سیکٹر ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیاسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شٰیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے لاپتہ افراد کیس میں متفرق درخواستوں کی سماعت کی عدالت میں ایم کیو ایم گلشن معمار کے کارکن محمد فرحان کے بارے میں عدالت کو بتایا گیا کہ موبائل ڈٰیٹا کی مدد سے معلوم ہو کہ وہ آخری مرتبہ گلشن معمار سیکٹر انچارج کے رابطے میں تھا جس پر عدالت نے حکم دیا کہ گلشن عمار سیکٹر کے انچارج کو شامل تفتیش کیا جائے اور اس کی رپورٹ دوہفتوں میں عدالت میں جمع کرائی جائے عدالت نے دوہزار گیارہ سے لاپتہ محمد رمضان کی درخواست کی مساعت پر ڈی ایس پی گلستان جوہر سے دو اپریل تک جواب طلب کرلیا چھہ مئی دوہزار تیرہ سے لاپتہ عبدالقادر کے اہل خانہ کی درخواست پر عدالت نے ایس پی ساوتھ انوسٹی گیشن سے دو اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :