یونیورسٹی لاء کالج ٹیلنٹ سے بھرپور ہے‘ ڈاکٹر مجاہد کامران
جمعرات 19 مارچ 2015 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں ہر طرح کا ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے طلباء ہر میدان میں اپنا نام پیدا کر رہے ہیں ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی 137ویں سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر حسن مبین عالم، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ کھیل زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے بہترین کھیلوں کا انعقاد کرانے پر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی نے کہا کہ طلباء و طالبات نے کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا ہے اور ان میں جذبہ اور ولولہ دیکھا گیا ہے ۔قبل ازیں مختلف کھیلوں میں جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ لاء کالج کے طالبعلم مشرف بہترین اتھلیٹ (میل) اور نور آصفہ بہترین اتھلیٹ فی میل قرار پائیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
-
کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.