ودھ ہو لڈنگ ٹیکس کو کم کر نے کے لئے وفا ق سے را بطہ کیا جا ئیگا،گیا ن چند ایسرا نی،

مو ٹر رجسٹریشن ٹیکس کی وجہ سے پچیس فیصد ریو نیو کم ہوا ہے،وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن سندھ

جمعرات 19 مارچ 2015 20:51

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) صو با ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ،جنگلا ت و جنگلی حیا ت و اقلیتی امو ر گیان چند ایسرا نی نے کہا ہے کہ وفا ق کی جا نب سے گا ڑیو ں پر ٹرا نسفر ڈیو ٹی کو منا سب حد تک کم کر نے کے لئے اعلیٰ سطحی پر کو ششیں کی جا ئیں گی مزید برا ں مو ٹر رجسٹریشن ونگ میں شکا یا ت کے ازا لے کے لئے کمپلین سینٹر کا قیا م بھی عمل میں لا یا جا ئے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں آل کرا چی مو ٹر ڈیلر ایسو سی ایشن کے 20رکنی وفد سے ملا قا ت کے دورا ن کیا ۔اس مو قع پر سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن بدر جمیل ،ڈا ئریکٹر جنر ل محمد شعیب احمد صدیقی ،ڈا ئریکٹر مو ٹر رجسٹریشن نو ر احمد او ڑھا نو بھی مو جو د تھے ۔وفد نے صو با ئی وزیر کو آگا ہ کیا کہ وفا ق کی جا نب سے عا ئد کی گئی ڈیو ٹی سے گا ڑیو ں کی رجسٹریشن میں کا فی حد تک کمی آئی ہے اور زیا دہ تر افرا د او پن لیٹر پر گا ڑیا ں چلا رہے ہیں جو کہ امن و عا مہ کی تشویش نا ک صو ر ت حا ل میں خطر نا ک ہے اس ر جحا ن کو کم کر نے کے لئے صو با ئی حکو مت و فا ق سے مطالبہ کر کے کہ اس ڈیو ٹی کو منا سب اور نا قا بل قبو ل حد تک کم کر ے اس پر گیا ن چند ایسرا نی نے وفد کو یقین دلا یا کہ وہ بہت جلد آپ کی ملا قا ت وزیر اعلیٰ سندھ کر وا ئیں گے جہا ں پر آپ کے مطا لبا ت کو وفا ق تک پہنچا نے میں اپنا کر دا ر ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ڈیو ٹی کو عا ئد کر نے سے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے ریو نیو میں پچیس فیصد کمی آئی ہے جو ہما ر ے لئے لمحہ فکریہ ہے کیو نکہ سندھ کا ریو نیو قو م کی اما نت ہے ۔مزید برا ں صو با ئی وزیر نے وفد کو یقین دلا یا کہ آئندہ چند دنو ں میں نمبر پلیٹس اور ٹو کن کا مسئلہ حل ہو جا ئیگا اس ملا قا ت میں گا ڑیو ں کی ملکیت جو کہ بنکو ں کے پا س رہن ہیں اور ودھ ہو لڈنگ ٹیکس میں ایف بی آر کے معا ملا ت بھی زیر غو ر آئے اور ان کے حل کے لئے با ہمی طو ر تجا ویز پیش کی گئیں ۔

آل کرا چی مو ٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزا د نے وفد کی جا نب سے صو با ئی وزیر کی ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے معا ملا ت میں دلچسپی لینے اور انہیں حل کروانے کی کا وشو ں کو سر اہا اور صو با ئی حکو مت کے سا تھ تعا و ن کر نے کی بھی یقین دہا نی کرا ئی ۔

متعلقہ عنوان :