سرد جنگ کے دوران ملکی اسٹیبلشمنٹ کے غلط فیصلوں کے اثرات آج تک زائل نہیں ہوئے ہیں،سینیٹر شاہی سید،

جہاد کے نام پر ایک سپر پاور کو پوری دنیا کا بے تاج بادشاہ اور پختون دھرتی کو بد امنی اور انتہاء پسندی کی آماجگاہبنادیا گیا ہے،صدراے این پی سندھ

جمعرات 19 مارچ 2015 20:51

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں پختونوں کیلئے شناختی کا حصول ناممکن ہوتا جارہا ہے پولیس پختون تاجروں کو بے جا تنگ نا کرے ، انتہاء پسندوں اور افغانیوں کے نام پر پولیس میں شامل چند کالی بھیڑوں نے پختون تاجروں کو زندگی اجیرن کررکھی ہے،کرپٹ پولیس اہلکار اپنا طرز عمل درست کریں،پختون کراچی میں خود کو ہرگز لاوارث نہ سمجھیں ،موجودہ حالات کے تناظر میں ہمیں پہلے سے زیادہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مردان ہاؤس میں عبدالغنی خان کی قیادت میں لانڈھی سے آئے ہوئے مختلف قبائلی عمائدین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،وفد میں حاجی طالب،حاجی حسن ،معشوق علی ،حاجی کلام خان،عصمت اللہ خان ،حاجی نور رحمٰن ،میر احمد خان صافی،عبدالرحیم صافی،عبدالعزیز قریشی،سیدان شاہ،نور رحمٰن صافی ،محکم خان پختون یار،ملک احمد شاہ صافی،حاجی عثمان اور عبداللہ مہمند پر مشتمل تھا ،اس موقع ہر سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ سرد جنگ کے دوران ملکی اسٹیبلشمنٹ کے غلط فیصلوں کے اثرات آج تک زائل نہیں ہوئے ہیں،جہاد کے نام پر ایک سپر پاور کو پوری دنیا کا بے تاج بادشاہ اور پختون دھرتی کو بد امنی اور انتہاء پسندی کی آماجگاہ بنادیا گیا ہے ،عوامی نیشنل پارٹی نے قومی حقوق کے تحفظ اور بقاء کے لیے پہلے بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کیا تھا اور آئندہ بھی ادا کرے گی ،جنہوں نے آگ لگانے میں بھر پور ادا کیا آج وہی مسیحا بن کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ قومی مسائل سے کسی صورت آنکھیں نہیں بند سکتے ،مشکلات سے کسی طور انکار نہیں مگر حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگاظا لم و جابر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہی اسے ظلم سے روکا جاسکتا ہے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،ضلع ملیر کے صد ر سعید افغان ،جنرل سیکریٹری احسان خان اور سیکریٹری اطلاعات یاسر کنڈی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :