کراچی، حکومت سندھ نے مختلف افسران کے تبادلے کردیئے

جمعرات 19 مارچ 2015 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) حکومت سندھ نے مختلف افسران کے تبادلے کردیئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری علم دین بلو کو ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار آباد اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ غضنفر علی شاہ کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے ۔ریاض حسین سومرو کو اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ ،ناہید درانی کو مینجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاوٴنڈیشن جبکہ انہیں ایم ڈی ایس ٹیوٹا کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :