کوہاٹ میں حفاظتی انتظامات مکمل نہ کرنے والے 88 تعلیمی اداروں کیخلاف قانونی کارروائی،

ضلع بھر کے پولیس تھانوں میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے

جمعرات 19 مارچ 2015 20:49

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کوہاٹ میں حفاظتی انتظامات مکمل نہ کرنے والے 88 تعلیمی اداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر لئے گئے۔یہ مقدمات ضلع بھر کے پولیس تھانوں میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔صوبہ بھر کی طرح کوہاٹ میں بھی تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے جو سیکیورٹی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے اس کے تناظر میں ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشر ف نے حساس اور گنجان آباد علاقوں میں واقع مختلف سکول ،کالج اور یونیورسٹیوں کی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر تفصیلی دورے کئے اور حکومتی اقدامات میں شامل تمام سیکیورٹی گائیڈ لائینز سے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کیا اور انہیں حفاظتی انتظامات میں موجود خامیاں دور کرکے اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کی تاکید کی تاہم سیکیورٹی اقدامات میں حکومتی احکامات کو نظر انداز کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف گزشتہ روز قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شہر اور مضافات میں واقع سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مقدمات صوبائی حکام کی طرف سے جاری کردہ سیکیورٹی اقدامات میں مسلسل کوتاہی اورغفلت برتنے والے پرنسپلز اور سکول مالکان کے خلاف کوہاٹ پولیس کے مختلف تھانوں چھاؤنی،سٹی،جنگل خیل ،استرزئی ،محمد ریاض شہید،بلی ٹنگ،کے ڈی اے،جرما، گمبٹ ،لاچی اور تھانہ شکر درہ میں درج کئے گئے ہیں ان افراد میں پرنسپل زاہد محمود شوکت،نثار، عالم ذیب ،امتیاز خان ،محمد عابد خان،نوابزادہ خٹک ،حامد اکبر،فضل رحمان، محمد یوسف،حفیظ ،غفران الدین، عبدالحمید،حبیب اللہ،میاں بادشاہ، ملک ربنواز، امان اللہ،گلستان خان، جمشید خان، شاہ فیصل،احمد نواز،آیازمحمود،عبدالرؤف ، ثواب گل، بشیر احمد نیازی، محمد رفیق، شاہد خان، عصمت شاہ، عبدالصمد،زبیر ،ناصر سلیم ،احمد گل،فاروق، طارق، احمد علی، عمر گل، آسیہ بی بی ، شبانہ بی بی ، یونس خان ، عبد الرحیم ، عزیز احمد، حبیب نور، محمد لطیف، کاشف، علی مجان،سابط علی، سیدسبط حسن، بشیر احمد، شاہد ملوک، سبیل خان، جابر شاہ، یسین اکبر، عبد الرؤف ، صاحبہ نرگس، میراج حسین، فرحت جہاں، فرزانہ جبین، عامر، عارف حسین، منیر خان ، ہارون الرشید، اقبال خان، جواد خان، امتیاز، عبدالرزاق، حبیب اللہ، حافظ محمد عاطف، فیض اللہ شاہ،عاصم،ابرار ، محمد اکرم، مشتاق احمد، شیر افضل، سید محمد علی، لائق شاہ، فضل آمین پراچہ، عابد ندیم، محمد مسعود آفریدی، عارف، ارشاد خان، محمد عارف، عاقل شاہ، ہارون، جوہر علی، عارف، قائم علی شاہ اور پرنسپل ذاکر سید شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :