کیسکو ے86ویں بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس ،

کارکردگی میں مزیدبہتری اور ریکوری اہداف کے حصول کیلئے مزید اقدامات اُٹھائے جائیں،میر عبدالخالق بلوچ کا خطاب

جمعرات 19 مارچ 2015 20:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے86ویں بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت بورڈچیئرمین میرعبدالخالق بلوچ نے کی اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر بلیغ الزمان ، بورڈ اراکین نومنتخب سینیٹرمیرکبیرمحمدشہی ,سیدشراف الدین اور رائے عمرپونیگر نے شرکت کی اِس موقع پر چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکیسکومیر عبدالخالق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی کی کارکردگی میں مزیدبہتری اور ریکوری اہداف حاصل کرنے کیلئے مزید اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ کمپنی مزیدمستحکم ہوں اجلاس میں ریکور ی کے حوالے سے ایک کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی جوکہ حکومت بلوچستان ،زمیندارایکشن کمیٹی اورضلعی سطح پر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے کیسکوکے ریکوری پلان کو عملی جامہ پہنائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ زمینداروں کے ذمہ واجب الادا اورریکوری کے حوالے سے کیسکوبورڈآف ڈائریکٹرز زمیندارایکشن کمیٹی کے ساتھ بھی میٹنگ کرے گ قبل ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئربلیغ الزمان نے بورڈآف ڈائریکٹرزکو بریفنگ دیتے ہوئے کمپنی کی کارکردگی ،صوبہ میں بجلی کی موجودہ صورتحال، ترقیاتی منصوبوں ،ریکوری اقدامات اوردیگرمعاملات کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں کمپنی کی بہتری اورصارفین کی خدمت کومزیدبہتربنانے سمیت مختلف تجاویزاورمعاملات بھی زیرغورلائے گئے۔