کین کمشنر پنجاب کا سرگودھا کے گنے کی کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنے کا نوٹس، تین ملوں کو 7 یوم میں رقم ادا کرنے کا حکم

جمعرات 19 مارچ 2015 20:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کین کمشنر پنجاب نے سرگودھا کے گنے کی کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین ملوں کو 7 یوم میں رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے بتایا گیا ہے کہ کین کمشنر پنجاب ڈاکٹر ناصر محمود نے شاہپور کے کسانوں کو بروقت ادائیگی نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے عبداللہ شوگر ملز کو کسانوں کو 7 یوم میں ادائیگی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :