سانحہ یوحنا آباد لاہور کے دوران جلائے گئے نوجوان بابر نعمان کی قبر کشائی کی اجازت ،

لاش کو امانتا لاہور میں دفن کر دیاگیا تھا ، آبائی گاوں میں سپردخاک کر دیاگیا

جمعرات 19 مارچ 2015 20:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) یوحنا آباد لاہور میں دہشت گر دی کے المناک واقعہ کے دوران کوٹ پہلوان جھاوریاں تحصیل شاہ پور کے ایک نوجوان بابر نعمان کی ہلاکت کے بعد اسے امانتا لاہور میں دفن کر دیاگیا تھا لیکن ورثاء کی طرف سے بابر نعمان کی پہچان اور ڈی این اے ٹیسٹ کی تصدیق کے بعد ڈی سی او لاہور نے قبرکشائی کی اجازت دی ۔

ورثاء رات گئے بابر نعمان کی میت لے کر کوٹ پہلوان پہنچے او رمرحوم کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ان کے آبائی گاوں میں سپردخاک کر دیاگیا ۔ ڈی سی ا و سرگودہا ثاقب منان اور ڈی پی او سجاد حسن منج رات بھر گاؤں میں موجود رہے ۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا او رکفن دفن کے معاملات اپنی نگرانی میں کرائے ۔ نماز جنازہ میں ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن ‘ سابق تحصیل ناظم سردار فتح خان میکن ‘ سرگودہا سے علمائے کرام میں قاری وقار عثمانی ‘ قاری احمد علی ندیم ‘ مولانا عبداللہ سعید ہاشمی ‘ مولانا جاوید قادری ‘ ریاست علی فیروزی او رمقامی مسجد کے خطیب کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او او رڈی پی او کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی شخصیات او رعلمائے کرام نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت او رلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ ڈی سی او نے کہاکہ حکومت لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے یہ ان کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے ۔ ڈی سی او نے سوگوار ان اور علاقے کے لوگوں کی طرف سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر ان کے تعاون اور مثبت کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر سینئر خطیب مرکزی جامع مسجد گولچوک سرگودہا قاری وقار عثمانی نے کہا کہ بابر نعمان کے لواحقین نے جس صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ یوحنا آباد انتہائی دلخراش ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن اس آڑ میں جن اسلام او رملک دشمنوں نے دو مسلمانوں کو آگ لگا کر شہید کیا وہ قابل مذمت ہے ایسے شرپسند عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ ہم سب نے متحد ہوکر کرنا ہے اس کیلئے ہمیں فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا جو ہمارے مستقبل کیلئے دہشت گردوں کے خلاف صرف اس سانحہ میں سرگودہا کے نواحی علاقے جھاوریاں کے نوجوان بابر نعمان کو جس بے دردی سے شہید کیاگیا وہ قابل مذمت ہے ۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے او رلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ ضلعی انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے ۔ ڈی پی او سجاد حسن منج او رڈی سی او سرگودہاثاقب منان کی بہترین حکمت عملی او ر علمائے کرام کاکردار اس تمام موقع پر مثالی رہا ۔ نماز جنازہ کے بعد لوگ پر امن طو رپر منتشر ہو گئے ۔ نمازہ جناہ میں مولانا قاری احمد علی ندیم ‘ حافظ بلال احمد ‘ مولانا الیاس فاروقی کے علاوہ پاکستان علماء کونسل کے وفد نے شرکت کی او راپنے تعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :