بہتر تعلیمی نظام میں کیرےئر کونسلنگ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ڈی سی او سرگود،

طلباء میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے ،ثاقب منان

جمعرات 19 مارچ 2015 20:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے کہا کہ بہتر تعلیمی نظام میں کیرےئر کونسلنگ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ طلباء میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف سرگودہا میں مہک او رپان این جی او کے مشترکہ تعاون سے ہونے والے پروگرام مشعل راہ کیرےئر کونسلنگ پروگرا م کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشعل راہ جیسے پروگرام سے نہ صرف طلبا میں خود آگاہی پیدا ہوئی بلکہ اعتماد بھی پیدا ہوا۔

تقریب میں پریذیڈنٹ مہک این جی او طارق عزیز مہر ‘ چےئر مین سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غیاث الدین ‘ ڈاکٹر نجمہ ملک ‘ مریم گل ‘ عامر حبیب خٹک ‘ ہونہار طالبہ ماہ نور او ریاسمین گیلانی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او سرگودہا نے پروگرام میں شامل ہونے والی این جی اوکے نمائندوں او رطلبہ وطالبات میں شیلڈز او رسرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے ۔