ہارون آباد ،میں پولیس نے دو مالک مکانات کو کرایہ داروں سے متعلق معلامات جمع نہ کرانے پر جیل بھیج دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 19:52

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) ہارون آباد میں پولیس نے دو مالک مکانات کو کرایہ داروں سے متعلق معلامات جمع نہ کرانے پر جیل بھیج دیا، اطلاع مطابق نئے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مالک مالکان کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نئے کرایہ داروں سے متعلق مقامی پولیس کو کوائف سے آگاہ کریں، لیکن ہاشم کالونی کے خالد محمود اور خان کالونی کے شفقت خاں نے اپنے کرایہ داروں سے متعلق بروقت پولیس کو آگاہ نہ کیا، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا،

متعلقہ عنوان :