ہارون آباد، بجلی کی تاروں کو چھونے سے 22 سالہ مزدور جاں بحق

جمعرات 19 مارچ 2015 19:52

ہارون آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) زیر تعمیر مکان کی چھت سے گزرتی بجلی کی تاروں کو چھونے سے 22 سالہ مزدور جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق عید گاہ روڈ ہارون آبادپر زیرتعمیر مکان کی چھت پر سے بجلی کی تاریں گزر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں 20 تھری آر کا رہائشی 22سالہ مزدور صابر علی ولد جابر علی کام کرتے ہوئے ٹی آئرن کا ٹکڑہ اپنے ساتھی کو پکڑانے لگا تو وہ بجلی کی تاروں سے چھو گیا۔جس کے باعث بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزدورکی حالت غیر ہوگئی فوری طور پر ٹی۔ایچ،کیو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :