ملک مسائل اور دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے، عادلانہ نظام ہو تو مزیدصوبوں کی ضرورت نہیں، غنوی بھٹو،

ہمارا سسٹم قاتلوں کو تحفظ ہی نہیں اہم عہدوں نوازتا ہے ،وسائل اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم ، اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلاکر دیا ہے، پاک فوج تمام ضروری معاملات دیکھ رہی ہے، ہمیں فوج کے کردار کو تنقید سے پرے رکھنا چاہئے،پارٹی رہنماء سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2015 19:47

ہارو ن آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹوکی سربراہ غنوی بھٹو نے کہا ہے ملک مسائل اور دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے، عادلانہ نظام ہو تو ملک میں مزیدصوبوں کی ضرورت نہیں، وسائل اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم ، اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلاکر دیا ہے، پاک فوج تمام ضروری معاملات دیکھ رہی ہے، اب ہر ذمہ داری اس کے کاندھوں پر آن پڑی ہے، اس لئے ہمیں فوج کے کردار کو تنقید سے پرے رکھنا چاہئے،پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ابرار اعظم سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہمارا سسٹم قاتلوں کو تحفظ ہی نہیں اہم عہدوں نوازتا ہے ۔

(جاری ہے)

، لیاقت علی خان کے قاتل نہیں پکڑے گئے، ذوالفقار علی کا عدالتی قتل ہوا،مرتضی بھٹو کا کیس منطقی انجام نہ پہنچ سکا، غنوی بھٹو نے کہا کہ اگر پی ٹی ائی ان کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہے تو اس میں قباحت نہیں، بد قسمتی سے ملک انرجی بحران کا شکار ہے اور بجلی صارفین سے اصل قیمت سے زائد ٹیکس لگا کریورپ سے زائد وصولی کی جا رہی ہے، پی پی پی شہید بھٹو کی راہنما نے کہا عادلانہ نظام ہو تو مزید صوبوں کی ضرورت نہیں، وسائل اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم ، اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلاکر دیا ہے، جمہوریت کے نام پر امریت مسلط ہے، اور جمہور کی بالا دستی کے لئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے،

متعلقہ عنوان :