ایف سی کا ڈیرہ بگٹی میں ٹارگٹڈسرچ آپریشن، 08مشتبہ افراد گرفتار،خودکارہتھیار اورایمونیشن برآمد

جمعرات 19 مارچ 2015 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) فرنٹےئرکوربلوچستان کا ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈسرچ آپریشن کے دوران 08مشتبہ افراد گرفتار،خودکارہتھیار اورایمونیشن برآمدکرلیا گیا جبکہ حب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ہزاروں لیٹرڈیزل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے ماراؤ اورکوردان میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کران کے قبضے سے خودکارہتھیاراورایمونیشن برآمدکرکے تفتیش شروع کردی ایک دوسری کارروائی میں فرنٹےئرکوربلوچستان نے حب کے علاقے میں غیرقانونی تیل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے 12500لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ایرانی ڈیزل مند،تربت اورگوادرسے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں فرنٹےئرکورنے لورالائی اوردالبندین میں چیکنگ کے دوران 10غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل شیرافگننے ایف سی کے جوانوں کے کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹےئر کور صوبے میں بد امنی پھیلانے والے شرپسندوں ،اسمگلروں اور جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی اور جہاں بھی جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع ملے گی ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :