حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے 180000پرائمری سکول اساتذہ کی تربیت کا آغاز،

دوسرے مر حلہ میں 60000پرائمری سکول اساتذہ 19سے 21مارچ تک ٹریننگ حاصل کریں گے

جمعرات 19 مارچ 2015 19:38

پسرور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے 180000پرائمری سکول اساتذہ کی تربیت کا آغاز ہو گیا جس کے دوسرے مر حلہ میں پنجاب بھر کے 60000پرائمری سکول اساتذہ 19سے 21مارچ تک ٹریننگ حاصل کریں گے ۔دوسرے مر حلہ میں ضلع سیالکوٹ کے 2475 پرائمری سکول اساتذہ ٹریننگ حاصل کریں گے۔ٹریننگ کا پہلا مر حلہ 16سے 18مارچ تک جاری رہا جب کہ تیسرا مر حلہ 24سے26مارچ کو منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹریننگ پہلی جماعت کے نصاب میں طلبہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے اساتذہ کی راہنمائی کے لئے ہے۔یہ ٹریننگ پرائمری سکول اساتذہ کے لئے لازم قرار دی گئی ہے۔ڈیوٹی پر گئے اساتذہ کو اس ٹریننگ کے واپس بلا لیا گیا ہے۔اس حوالہ سے ضلع سیالکوٹ میں ستر سنٹر بنائے گئے ہیں۔گزشتہ روز ہیڈڈی ٹی ایس سی ضلع سیالکوٹ رانا اصغر خان نے مختلف سنٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد فیصل ایڈمن فنانس، تحصیل ایجو کیٹر مرزا اعجاز چاند ،عثمان بٹ بھی مو جود تھے۔

متعلقہ عنوان :