ڈیرہ غازی خان،بارڈر ملٹری پولیس نے دوران چیکنگ قبضہ میں لی گئی نان کسٹم 6گاڑیوں میں سے چار کسٹم حکام کے حوالے کر دیں

جمعرات 19 مارچ 2015 19:32

ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) بارڈر ملٹری پولیس تھانہ راکھی گاج نے دوران چیکنگ قبضہ میں لی گئی نان کسٹم 6گاڑیوں میں سے عدالت کے حکم پر 4گاڑیاں جنکی مالیت 80لاکھ سے زائد ہے کسٹم حکام ک حوالے کر دی ہیں مزید 2کی حوالگی کیلئے پراسس جاری ہے یہ بات کمانڈنٹ بی ایم پی شاہد محبوب نے گذشتہ روز بی ایم پی لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹریکٹر کسٹم انٹلی جنس چوہدری نثار احمد اور ایف آئی یو ڈیرہ کے انچارج عدنان چانڈیہ ، جاوید بھٹی اور لائن آفیسر حسن خان کھوسہ ، رسالدار خرم عباس کھوسہ اور ایس ایچ او راکھی گاج لیاقت عباس لغاری بھی موجود تھے ، کمانڈنٹ بی ایم پی شاہد محبوب نے بتایا کہ گذشتہ دنوں راکھی گاج تھانہ نے 6گاڑیاں نان کسٹم کے شبہ میں قبضہ میں لیکر دفعہ 550کے تحت مقدمات درج کئے تھے جنکی محکمہ کسٹم نے نان کسٹم ہونے کی تصدیق کے بعد بذریعہ عدالت حوالگی کیلئے پراسس مکمل کر لیا ہے آج 4گاڑیاں جنکی مالیت 80لاکھ سے زائد بنتی ہے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں ، جبکہ باقی دو گاڑیوں کی حوالگی کا بھی قانونی عمل جاری ہے اس موق عپر انہوں نے کہا کہ قبایل علاقہ سے پنجاب میں داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور موجودہ محدود وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاکر سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائی جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس چوہدری نثار احمد نے کہا کہ ڈیرہ کوئٹہ روڈ پر سمگلروں کے خلاف سخی کے بعد راجنپور کشمور سیکشن پر سمگلنگ کی اطلاعات پر ایف آئی یو رضم خان کو پیٹرولنگ موثر بنانے اور اچانک چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ محکمہ کسٹم نے گذشتہ ماہ کے دوران کامیاب کاروائیوں میں متعدد گاڑیاں اور سمگلرز کو گرفتار کیا ہے جنکے خلاف مقدمات عدالتوں میں بھجوادیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر بی ایم کی خصوصی کاوشوں سے سمگلنگ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے آئندہ بھی دونوں محکموں کی باہمی تعاون سے اس پر سخت کاروائی جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :