کراچی ، نارتھ ناظم آباد میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے گھر کے اطراف میں پولیس کاگشت بڑھا دیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے گھر کے اطراف میں پولیس کاگشت بڑھا دیا گیا ہے تاہم اب تک مکمل سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ایس ایس پی ویسٹ طاہر نویدکا کہنا ہے کہ جس شہری کو بھی دھمکی ملے گی اسے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر صولت مرزا کے خاندان کی طرف سیکیورٹی کا کہا گیا تو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ پھانسی کے منتظر صولت مرزا نے پھانسی سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے یہ ڈر ہے کہ میرے اس بیان کے بعد میرے خاندان کو قتل کردیا جائے گا، اور اسی وجہ سے میں آج تک ایم کیوایم کے خلاف کچھ نہ بتا سکا۔ صولت مرزا کا بیان سامنے کے بعد ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کی فیملی کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :