سنٹرل جیل بہاول پور میں 25مارچ کو 3مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

جمعرات 19 مارچ 2015 19:20

بہا ولپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سنٹرل جیل بہاول پور میں 25مارچ کو 3مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔سپرنٹنڈنٹ جیل بہاول پور کی طرف سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بہاول پور رانا مسعود اختر نے 2مجرموں کی موت کی سزا پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں غلام یٰسین ولد غلام قادر سکنہ موضع بستی حاجی اللہ رکھا، تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پور اور لونے خان ولد اللہ رکھا سکنہ موضع تلہار تحصیل حاصل پور ضلع بہاول پور شامل ہیں۔

یہ دونوں مجرم قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/جج انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زنا اور قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے قیدی خادم حسین ولد جند وڈا سکنہ موضع فاضل والا ضلع لودھراں کی سزا پر بھی 25مارچ کو عملدرآمد کو حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :