سینیٹر حاجی محمد عدیل سے پاکستان میں متعین افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کی ملاقات،

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 18:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر حاجی محمد عدیل سے گزشتہ روز پاکستان میں متعین افغان سفیر جانان موسیٰ زئی نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے اُمور زیر غور آئے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااور مستقبل میں بھی مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ حاجی محمد عدیل نے عوامی نیشنل پارٹی کے جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے افغان سفیر کو آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے اُمور پرگفت و شنید ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں ایک دوسرے سے مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :