صنعت سازی کاعمل تیز اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی شعبے کو سستے قرضوں کی فراہمی بہت ضروری ہے‘اعجاز اے ممتاز،
سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح کم کرکے صنعتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے‘صدر لاہور چیمبرکا بیان
جمعرات 19 مارچ 2015 18:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح کم کرکے صنعتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے جس سے حکومت کے محاصل بڑھیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح کم کرکے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اچھا قدم اٹھایا مگر صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے کافی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح میں مزید کم از کم دو فیصد کمی لانا بہت ضروری ہے تاکہ نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو، کاروباری شعبے میں استحکام آئے اورتجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صنعت سازی کا عمل تیز اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے صنعتی شعبے کو سستے قرضوں کی فراہمی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف بحرانوں نے صنعتی شعبے کو بہت بْری طرح متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی زیادہ شرح کی وجہ سے معیشت کو نقصان ہوا ہے اور اگر زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو نہ صرف صنعت اور معیشت کے مسائل مزید بڑھیں گے بلکہ مالی خسارہ بھی بڑھے گا جو کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان زمینی حقائق کو مدّنظر رکھتے ہوئے ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح میں کم از کم دو فیصد کمی کرے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.