پشاور،یوم پاکستان کے سلسلے میں انٹرگرلز کالجزرسہ کشی کے مقابلے 21 مارچ کو منعقد ہونگے،تاج محمد

جمعرات 19 مارچ 2015 17:47

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن نے مختلف مقابلوں کا اعلان کردیا جس میں گرلز انٹر کالجز رسہ کشی کے مقابلے 21 مارچ کو پشاور میں معنقد ہونگے جس میں مختلف گالز کالجز شرکت کرینگی جبکہ مہمند سپورٹس فیسٹول رسہ کشی کے مقابلے 23 مارچ اور انٹر میڈیا مقابلے 28 مارچ کو منعقد کئے جائینگے اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان نے کی اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ اور کلب کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن ہر سال کی طرح اس سال بھی رسہ کشی کے مقابلے بھرپور انداز سے منعقد کرائیں گے جس میں گرلز انٹر کالجز رسہ کشی چیمپئن شپ 21 مارچ کو پشاور میں منعقد ہونگے ، انٹر کلب مقابلے بائیس مارچ کو جبکہ مہمند سپورٹس فیسٹول رسہ کشی چیمپئن شپ 23 مارچ اور سپورٹس رائٹرز کے تعاون سے انٹر میڈیا رسہ کشی مقابلے 28 مارچ کو قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے جائینگے ،تاج محمد خان نے بتایا کہ صوبائی ایسوسی ایشن نے گزشتہ ڈھائی سال سے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد مقابلوں کا انعقاد کیا جو کہ ریکارڈ ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد صوبائی ایسوسی ایشن کو سالانہ فنڈ مہیا کرے تاکہ مزید مقابلوں کا انعقاد کلینڈ ر کے مطابق کئے جاسکے ۔