جے سالک نے سانحہ لاہورکے شہداء کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں

دہشت گرد بزدلانہ ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں ‘ ناپاک ارادے کامیاب نہیں ہونگے ‘ جے سالک

جمعرات 19 مارچ 2015 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کنوینئیر ورلڈ مینارٹیز الائنس اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے یونائٹڈکونسل آف چرچز ، اسلام آباد، کے تحت مقامی پاسٹرز ، مذہبی رہنماوٴں ، اور سماجی کارکنان کے ہمراہ سانحہ لاہورکے شہداء کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شمعیں روشن کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں تاہم ہم ان کے گندے اور ناپاک ارادوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ ہی کوئی ملک، کیوں کہ کوئی مذہب اس طرح کی تعلیمات دے ہی نہیں سکتا ، غیر انسانی حرکتیں کرنے والے ملک میں بین المذاہب فسادات چاہتے ہیں لیکن ہم سب کو پر امن رہ کر انہیں شرمندہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پریونائٹڈکونسل آف چرچز ، اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل پاسٹر سیمسن سہیل نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعابھی کی۔

متعلقہ عنوان :