اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر کا مبینہ قاتل مانسہر ہ سے گرفتار

جمعرات 19 مارچ 2015 17:15

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کا مبینہ قاتل مانسہر ہ میں پکڑا گیا،ڈی ایس پی ذوالفقار جدون کا کہنا ہے کہ ملزم احمد خان کو حساس اداروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا.

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کے مطابق ملزم احمد خان عرف پپو شاہ عرف کشمیری کراچی پولیس کو مطلوب ہے،ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جو گزشتہ 3سال سے کشمیری بازارمیں روپوش تھا.ڈی ایس پی ذوالفقار جدون نے کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جا ری ہے۔ پروین رحمان کو 2013میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا