جیل سے صولت مرزا کی ویڈیو اورتصویر سامنے آنے کے محرکات جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ‘تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ یہ ویڈیو ڈیتھ سیل میں بنائی گئی ہے یانہیں ‘مزید کسی قسم کی کارروائی کی ضرورت ہوئی تو کی جاسکتی ہے

بلوچستان کے وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 19 مارچ 2015 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بلوچستان کے وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ جیل سے صولت مرزا کی ویڈیو اورتصویر سامنے آنے کے محرکات جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ‘تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ یہ ویڈیو ڈیتھ سیل میں بنائی گئی ہے یانہیں اور اْس کے بعد مزید کسی قسم کی کارروائی کی ضرورت ہوئی تو کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سرفرا ز بگٹی کاکہناتھاکہ صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو جاری ہونے کی تحقیقات کا حکم دیدیاگیاہے ، ابھی یہ بھی تعین نہیں ہوسکا کہ بیان کب اور کہاں ریکارڈ ہوا؟ انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس سے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں اْن کاکہناتھاکہ موت کا بروقت علم ہونے کی وجہ سے یہ قدرتی امر ہے ، رات کو صولت مرزا بے سدھ تھا جس کی وفاق کو اطلاع دی تھی لیکن پھانسی پر عمل درآمد روکنے کے احکامات ایوان صدر سے آئے۔

متعلقہ عنوان :