کراچی، قرآن اور اہلبیت اطہار کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،دلشاد مہدوی

جمعرات 19 مارچ 2015 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) خطیب اہلبیت مولانا دلشاد علی مہدوی نے کہا کہ قرآن اور اہلبیت اطہار کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،کیونکہ ان مقدس ہستیوں نے انسانیت کی رہنمائی کی اور ہمارے لئے ایسے رہنماء اصول چھوڑے جن کو اپنا کر ہر دور کا انسان کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عباس ٹاوٴن گلشن اقبال ،نارتھ ناظم آباد ،جعفر طیار سوسائٹی اور دیگر مقامات پر منعقدہ مجالس و محافل کے اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اہلبیت رسول ﷺ نے انبیاء کے مشن کو پایائے تکمیل تک پہنچایا جبکہ امام عالی مقام نے عظیم جہاد کے ذریعے دین کو بچایا اور رہتی دنیا تک کے انسانوں کو یہ درس دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر میدان عمل میں آجانا ،لیکن آج مسلمان اس پیغام کو پس پشت ڈال چکے ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کی رسوائی ہو رہی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمان ہی مسلمان کا گلا کاٹ کر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

لہٰذا ہمیں ایسے عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا اور کوشش کرنا ہوگی کہ انبیاء ،شہداء اور صالحین کے مشن کو آگے بڑھایا جائے کیونکہ اسی میں انسانیت کی فلاح اور جینے کا سلیقہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :