پنجاب بھر میں637ٹریفک حادثات میں06افراد جاں بحق،524زخمی

جمعرات 19 مارچ 2015 17:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 637ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق جبکہ 524زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ251افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں291ڈرائیورز ،33کم عمرڈرائیور،369مسافراور121پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ155ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت160ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد64حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں42حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل781متاثر ہونے والوں میں سے623مرد اور158خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں93افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور501فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور187زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر504موٹر سائیکلز85آٹو رکشے60موٹر کاریں50مسافربس16ٹرک، اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :