خیبر ایجنسی ‘ بارودی دھماکے کے نتیجے میں گیارہ سکیورٹی اہلکار زخمی

جمعرات 19 مارچ 2015 17:02

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) خیبرایجنسی وادی تیراہ میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں گیارہ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ‘ سیکورٹی اہلکار شرپسندوں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے نجی ٹی وی کے مطابق ایک سیکورٹی افسر نے یا کہ منگروسا علاقے میں سیکورٹی اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب ان کی گاڑی بم کی زد میں آ گئی۔

(جاری ہے)

واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام سکیورٹی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد گئی واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :