شکر گڑھ میں سکول بس الٹنے سے‘3 افراد جاں بحق‘20 سے زائد طلباء زخمی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:53

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) شکر گڑھ میں اسکول بس الٹنے کے باعث تین افراد جاں بحق اور بیس سے زائد طلباء زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شکر گڑھ میں اخلاص پور روڈ پر بدوال موڑ کے قریب سکول بس مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سوار کو بچاتی ہوئے الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق اور بیس سے زائد طلباء زخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق تین بچوں کی حالت تشیویشناک ہے۔تاہم زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :