سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے سمری منظور

جمعرات 19 مارچ 2015 16:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) حکومت پاکستان نے سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے سمری منظور کرلی ہے‘ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس عرصہ دراز سے سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے کوشاں ہے اب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی ذاتی کوششوں سے یہ امید پیدا ہوچلی ہے کہ اس سال جون کے بجٹ میں سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے فنڈز مختص کردیئے جائینگے جبکہ ڈرائی پورٹ کے ٹرسٹی کیلئے محکمہ ریلوے‘ سرگودھا چیمبر آف کامرس ‘ وزارت تجارت اپنا کردار ادا کرینگے سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام سے منڈی بہاؤالدین‘ چنیوٹ‘ جھنگ‘ خوشاب ‘ سرگودھا‘ میانوالی اور دیگر اضلاع کے کاروباری‘ صنعتکار حضرات کو فائدہ پہنچے گا۔